وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کراچی ایئرپورٹ کارگو پہنچ گئے،قلات میں شہید ہونے والوں کی میتیں وصول کیں

صوبائی وزیر سعید غنی گذشتہ روز قلات میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے کراچی کے رہائشی تین افراد میتیں وصول کی۔اس موقع پر ہیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، اے سی جمشید کوارٹر ہاشم مسعود، مرحومین کے لواحقین و اہلخانہ بھی موجود ہیں۔جن شہیدوں کے جسد خاکی کراچی پہنچیں ہیں ان میں شہید محمد احمد ولد بشیر احمد، شہید محمد رضا ولد احمد اور شہید محمد آصف شامل ہیں۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ یہ ایک دہشتگردی کا ایسا واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔اس سانحہ میں 3 بے گناہ شہید ہوئے جو پیشہ کے لحاظ سے قوال ہیں اور وہ وہاں کسی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے جارہے تھے۔اس دہشتگردی کے واقعہ کے 5 زخمی اس وقت قلات کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ باقی مانندہ دیگر زخمی کچھ کراچی واپس آئے ہیں اور کچھ ابھی قلات میں ہیں۔ سندھ حکومت ان بے گناہ شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کو ہر صورت انصاف دلوایا جائے گا۔قلات میں جو شدید زخمی ہیں ان کے لئے بلوچستان حکومت سے بات ہوئی ہے ان تمام کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button