24 سال بعد کے ایم سی کے لائف گارڈز کو ترقی دی گئی ہے۔ ان چھوٹے گریڈ کے ملازمین کو پچھلی انتظامیہ کی طرف سے بڑی حد تک نظر انداز کیا گیا تھا اور انہیں ترقی کے حق سے محروم رکھا گیا تھا۔

پروموشن کے احکامات قانون کے مطابق عمل اور ڈی پی سی کے انعقاد کے بعد جاری کیے گئے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ملازمین کو لیٹرز تقسیم کئے۔






