ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ نورالعین قریشی کو ڈپٹی کمشنر گجرات تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد سے ڈپٹی کمشنر گجرات کا چارج واپس لے لیا گیا ہے۔جی ایم پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف رضا کو ڈپٹی کمشنر پاکپتن تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن(ر) زخروف فدا ملک سے ڈپٹی کمشنر پاکپتن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ سید اسد عباس شیرازی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔سید اسد عباس شیرازی سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔مرزا ولید بیگ ڈپٹی سیکرٹری ہاوسنگ اربن ڈوپلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تعینات کیا گیا ہے۔

محمد عثمان طاہر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ تعینات کر دیا گیا ہے
محمد اویس سے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا






