کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کا چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ ای بزنس فسیلٹیشن سنٹر کا دورہ

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے صدر چیمبر آف کامرس رانا صدیق کے ہمراہ ای بزنس فسیلٹیشن سنٹر چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد کاروباری طبقے کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کو براہِ راست سننا تھا۔

اس موقع پر کمشنر نے جدید سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کاروباری ماحول کو مزید آسان اور سہل بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے سنٹر میں جاری سروسز کے معیار پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے مزید بہتری کے لیے تجاویز بھی دیں۔صدر چیمبر رانا صدیق نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے صنعت و تجارت کو فروغ ملے گا۔ حکومتی سروسز کی فراہمی میں شفافیت و بہتری اور آسان رسائی سے عوام الناس، بزنس کمیونٹی کا اعتماد بحال ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button