محمد ابراہیم ارباب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اوکاڑہ کو فوری طور پر تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کو ایک خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔محمد شجعین وسترو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لاہور کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے،ذوالفقار فدا ملک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) پاکپتن کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ثمن عباس ڈپٹی سیکرٹری، محکمہ خزانہ، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) پاکپتن تعینات کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں محمد امین اویسی کو سپیشل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا۔ریحانہ فرحت کو کنسلٹنٹ صوبائی محتسب تعینات کردیا گیا ہے۔جنرل منیجر ایڈمن محکمہ TDCP سید ساجد ترمذی کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈوپلپمنٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان بابر بشیر کو چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی ساہیوال عبدالشکور کو ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈوپلپمنٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب سیڈ کارپوریشن محمد محبوب عالم کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی محکمہ سروسز شاہ زیب حسنین کو ٹریننگ کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تعیناتی کی منتظر فریحہ تحسین کو ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی محکمہ سروسز تعینات کردیا گیا ہے۔






