کمشنر لاہور زید بن مقصود نے لاہور شہر میں ہونے والی بارش کے لئے نکاسی آب و صفائی آپریشنز کے حوالے سے واسا، ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ اریگیشن، واسا، ایم سی ایل، ایل ڈی اے، سی بی ڈی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں فوری متحرک ہوں، نکاسیئ آب پر مامور ایمرجنسی ٹیمیں سورنگ پوائنٹس پر ردعمل دینے کیلئے فعال ہوں، انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کی ٹیمیں خصوصی طور پر ایمرجنسی ٹیمیں فوری ردعمل دینے کیلئے تیار رہیں۔ کمشنر لاہور نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اے سیز اپنی تحصیلوں کو نکاسیئ آب کے لیے مانیٹر کریں، پانڈنگ و چوکنگ کو فوری کلیر کرایا جائے اور ضرورت پر فوری ردعمل دیں۔ کمشنر لاہور نے واسا انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ واسا انتظامیہ نکاسیئ آب کیلئے تمام مشینری فعال اور ڈسپوزل سٹیشنز پر بیک اپ کو فعال رکھے، شہر کے تمام سورنگ مقامات پر ایمرجنسی کیمپس بارش کے دوران چوکنگ کلیر کریں، انہوں نے کہا کہ واسا، ایل ڈی اے، ایم سی ایل، سی بی ڈی کی خصوصی ٹیمیں اپنے اپنے ایریاز میں متحرک رہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ نشیبی علاقوں اور مین روڈز منسلک ایریا میں ایمرجنسی ٹیمیں نکاسی آب کو ممکن بنائیں، انڈرپاسز میں نکاسیئ آب کیلئے مشینری فعال رکھی جائے، تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو پوری گنجائش سے فعال رکھا جائے۔کمشنر لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔
Read Next
24 گھنٹے ago
*کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا لکشمی، ہائیکورٹ چوک۔جی پی او اور قرطبہ چوک کا دورہ*
24 گھنٹے ago
سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری،کمشنر لاہور نعمان یوسف کا پٹھان کالونی فیروزوالہ کا دورہ
1 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت کھیوٹ تقسیم اور ریونیو امور پر اہم اجلاس*
2 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت 40 ویں سینئر مینیجمنٹ کورس کے شرکاء کیلئے تعارفی سیشن۔ڈی سیز نے بریفنگ دی۔*
2 دن ago
*یوم استحصال کشمیر۔کمشنر لاہور نعمان یوسف اور ڈپٹی کمشنر لاہور کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی یکجہتی کشمیر ریلی*
Related Articles
*دوتا چاراگست عرس داتا صاحب تقریبات ہونگی۔لاکھوں عقیدتمند شریک ہونگے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
6 دن ago
*لاہور،983واں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش/انتظامات/کمشنر لاہور نعمان یوسف کا دورہ۔*
6 دن ago



