وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا نشیبی علاقوں کا دورہ،تاجپورہ ،آمنہ پارک اور بابری پارک کے علاقوں سے نکاسی آب کا جائزہ

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے لاہور کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ کیا،صوبائی وزیر نے واسا افسران کے ہمراہ تاجپورہ ،آمنہ پارک اور بابری پارک کے علاقوں سے نکاسی آب کا جائزہ لیا، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے زیر زمین واٹر ٹینک تاجپورہ سائٹ کا بھی جائزہ لیا،بابری پارک 24 لاکھ جبکہ آمنہ پارک میں ساڑھے 13لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے،

اس موقع پر ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید،ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،ڈی جی واسا کو لاہور سمیت متعدد شہروں میں مزید زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر بارے سفارشات جمع کروانے کی ہدایت کردی، ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید بارشوں کے پیش نظر ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے، وزیر ہاؤسنگ نے شہریوں سے گزارش کی کہ بارش کے دوران برساتی نالوں اور بجلی تنصیبات سے دور رہیں۔

جواب دیں

Back to top button