ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹاؤن شپ جناح مارکیٹ اور لنک مادرملت روڈ کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر آکشن علی بن سہیل نے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے پہلے فیز میں کل 24 جولائی بروز جمعرات ایکسپو سینٹر میں پلاٹس کی نیلامی کرے گا۔ایل ڈی اے جناح مارکیٹ کی 41 اور چائلڈ ویلفیئر سنٹر ٹاؤن شپ کی 5 دکانوں کے پلاٹوں کی کل نیلامی کرے گا۔نیلام عام میں دومرلہ کے 19 کمرشل پلاٹس رکھے جائیں گے۔نیلام عام میں 160 مربع فٹ، 80 مربع فٹ اور 90 مربع فٹ کے کمرشل پلاٹس رکھے جائیں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے جناح مارکیٹ میں پلاٹس کی سائٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیوریج، ٹف ٹائلز اور دیگر ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ جناح مارکیٹ میں کامیاب بولی دہندگان گراؤنڈ فلور کے علاوہ مزید 2 فلور بھی تعمیر کر سکیں گے۔ کل ہونی والی نیلامی میں کامیاب بولی دہندگان کو جلد قبضہ دیا جائے گا۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے لنک روڈ مادرملت تا چوہدری رحمت علی کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دی۔ ٹاؤن شپ میں عرصہ دراز سے بند لنک پر سڑک کی تعمیر و مرمت،بحالی کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔منصوبے کی تکمیل سے مادرملت روڈ اور چوہدری رحمت علی روڈ لنک ہو جائے گا،1.3 کلومیٹر دو رویہ سڑک کی تعمیر سے شہریوں کو سہولت ملے گی۔مون سون بارشوں کے بعد سڑک کی فنشنگ کے بقیہ کام مکمل کر لیے جائیں گے۔ ڈی جی یل ڈی اے نے ٹاؤن شپ کے اس لنک پر موجود مارکیٹ سائٹس کی ڈویلپمنٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ عثمان نزر، ڈائریکٹر آکشن علی بن سہیل اور متعلقہ افسران موجود تھے۔
Read Next
4 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کازیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ریفارمز لارہے ہیں،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب
1 ہفتہ ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ڈی جی پیلرا اکرام الحق اور ڈی سی لاہور علی اعجاز کے ہمراہ ایل ڈی اے سٹی کا دورہ*
2 ہفتے ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 11 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن
Related Articles
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،مثالی گاؤں پروگرام کے لئے مزید 39 ارب روپے مختص کرنے کا جائزہ
2 ہفتے ago
یکم جولائی 2026 سے ایل ڈی اے کی حدود میں کام کرنے والی تمام سکیموں میں فائلوں کی خرید وفروخت ختم کر دی جائے گی،ڈی جی طاہر فاروق
2 ہفتے ago
ایل ڈی اے ٹیموں نےڈیفنس روڈ،علامہ اقبال ٹاون،سبزہ زار،جی ٹی روڈ،گلشن راوی اورسمن آباد میں آپریشن کرکے 208املاک سربمہرکردیں
2 ہفتے ago


