وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر مؤثر عملدرآمد کے لیےایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ شہر بھر میں تمام کمرشل مارکیٹس، شاہراؤں، یو ٹرنز اور سروس لینز پر بارش کے بعد صفائی انتظامات کے لیے عملہ تعینات ہے۔سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر فیروز پور روڈ، جیل روڈ، شادمان مارکیٹ، لکشمی چوک، گلبرگ، برکت مارکیٹ، بیڈن روڈ اور ٹیمپل روڈ سمیت دیگر اہم تجارتی مراکز اور شاہراؤں پر نکاسی آب کے لیے مینوئل سویپنگ اور ویسٹ کلیئرنس آپریشن مکمل کیا گیا۔

دوران بارش بھی ٹیمیں نکاسی آب کے لیے متحرک رہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ صاف ستھرا لاہور ہی ہماری اولین ترجیح ہے اس مقصد کے لیے تمام افسران و ورکرز تینوں شفٹوں میں متحرک ہیں۔ تمام ٹاؤن مینجرز کو سختی سے ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ اپنے اپنے ٹاؤنز میں 100 فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کو یقینی بنائیں تاکہ صفائی کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہ رہ جائے۔عوام الناس سے بھی گزارش ہے کہ کوڑا کرکٹ گھر کے باہر نہ پھینکیں۔ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کے ساتھ تعاون کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے لیے ہیلپ لائن 1139 پر کال کریں یا سوشل میڈیا کے ذریعے کمپنی سے رابطہ کریں۔






