پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لیے 16 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے دسویں اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔اجلاس میں چیف منسٹرز پروگرام فار واٹر ایفیشنٹ ایگریکلچر کے لئے 7 ارب 82 کروڑ ،

سوئل فرٹیلیٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کیلئے موبائل لیبارٹریز کے قیام کے لیے 87 کروڑ ، سی ایم پروگریسو کنٹرول آف فٹ اینڈ ماوتھ ڈیزیز کیلئے 80 کروڑ الحمرامال روڑ لاہور اور کلچرل کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کیلئے 2ارب 45 کروڑ ، پنجاب میں جنگلات کے کاموں کی میکانائزیشن کےلئے 88 کروڑ ، لائنئر شجر کاری کےلئے 2ارب 84 کروڑ ، میکرسپیس پنجاب پروگرام کے لئے ایک ارب 13 کروڑ کے فنڈز منظور کی منظوی دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔






