تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے،ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضٰی

راولپنڈی اقدامات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کئے جا رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے کہا ہے کہ۔آرڈی اے کا تجاوزات کے خاتمے کیلیے راولپنڈی بھر میں بلاتفریق گرینڈ آپریشن جاری ہے۔یونیورسٹی ٹاؤن کے سروس روڈ پر تجاوزات مسمار روڈ کلیئر، غیر مجاز مارکیٹ اور مارکیٹنگ آفس سر بمہر کر دیا گیا۔ڈی جی آر ڈی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر آرڈی اے نے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے۔کارروائی شہر میں زوننگ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جاری مہم کا ہے۔ آر ڈی اے راولپنڈی شہر کی منظم ترقی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ، ڈی جی آر ڈی اے نے مزید کہا ہے کہ تجارتی اداروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ مناسب منظوریوں کے بغیر کسی بھی قسم کی تعمیر یا تجارتی سرگرمی سے گریز کریں۔ وزیراعلٰی نے تجاوزات اور غیر قانونی سرگرمیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی سخت تاکید کی ہے۔

جواب دیں

Back to top button