چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے رات گئے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ اور مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو متعلقہ افسران نے منصوبے پر ہونے والی ابتک کی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا ترقیاتی کام کامیابی کیساتھ مقررہ مدت سے قبل اپنے تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور مجموعی طور پر شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا 95 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ منصوبے کے انڈر پاس کا اسٹرکچرل ورک مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اس منصوبہ کی فنشنگ کا کام تیزی جاری ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ منصوبے کو خوبصورت بنانے کیلئے اسکے اطراف دیدہ زیب لینڈ اسکیپنگ اور ہارٹیکلچر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اسی طرح اس منصوبے کو خوبصورت بنانے کیلئے مستقل بنیادوں پر خوبصورت لائٹس نصب کی جارہی ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت اور اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے ترقیاتی کاموں کی برق رفتار تکمیل کے ساتھ اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کے افتتاح سے قبل منصوبے کی بیوٹیفکیشن سے متعلق تمام کاموں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے سے ملحقہ تعلیمی اداروں کے طلباء اور روزمرہ کے مسافروں کو سگنل فری سہولیات میسر ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو ایندھن کیساتھ وقت کی بھی بچت ہوگی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہونگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی جدت و ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Read Next
2 ہفتے ago
*اسلام آباد میں 6 عارضی مویشی منڈیاں 349.5 ملین روپے میں نیلام، مویشی منڈیوں میں کیش لیس نظام نافذ العمل ھو گا*
2 ہفتے ago
چیئرمین سی ڈی اے کا زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی بلڈنگ، ایلیٹ پولیس سکول اور اسلام آباد سیف سٹی کی توسیع کے منصوبے کا دورہ
2 ہفتے ago
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا سال 2026 کا چوتھا اجلاس،اہم فیصلے
3 ہفتے ago
جائیداد کی منتقلی پر سی ڈی اے کی جانب سے وصول کی جانے والی ٹرانسفر فیس میں کمی کے حوالے سے اہم فیصلہ
4 ہفتے ago
چیف کمشنر،چئیرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت اسلام آباد میں کفایت شعاری اور ایندھن کے بچاؤ کے اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم اجلاس
Related Articles
*چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نےاپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا*
4 ہفتے ago
اسلام آباد،سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی فیلڈ ٹیموں کو تیز بارش کے دوران ہائی الرٹ کردیا گیا
مارچ 30, 2026
اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت کے فروغ کے حوالے سے قطری سرمایہ کاروں کیساتھ بذریعہ زوم سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ
مارچ 30, 2026


