وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی سکیورٹی فورسز کے بارے شرانگیز بیان کی پرزور مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے۔ محسن نقوی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ وطن کے امن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے جری افسروں وجوانوں کے بارے ایسا بیان کوئی محب وطن نہیں دے سکتا۔وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اور قوم معترف ہے۔سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں نے قیمتی جانیں قربان کرکے امن کی آبیاری کی ہے۔اس صوبے کے وزیر اعلی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں جہاں سکیورٹی فورسز کے جوان سب سے زیادہ شہید ہوئے۔ کوئی بھی محب وطن ایسا بیان دینے کے بارے سوچ بھی نہیں سکتا۔وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کو سکیورٹی فورسز کے خلاف اشتعال انگیزی پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
Read Next
2 دن ago
خیبرپختونخوا، اسلام آباد حلقہ بندی کا باقاعدہ آغاز یکم اگست 2026 اور 13اکتوبر 2026 کو مکمل ہوگا،الیکشن کمیشن
4 دن ago
احمد رضا سرور سیکرٹری داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تعینات،نوٹیفکیشن جاری
1 ہفتہ ago
وزیر اعظم پاکستان نے سی ایم گلگت بلتستان کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
1 ہفتہ ago
*الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخوا حلقہ بندیوں کے قانون میں ترمیم مسترد کر دی۔ بلدیاتی انتخابات موخر*
2 ہفتے ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے جی بی ہاؤس اسلام آباد میں حکومتِ گلگت بلتستان کے پہلے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا
Related Articles
*وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات، خطے کی مالی و ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال*
2 ہفتے ago
وزیراعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین کا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
2 ہفتے ago



