*ایڈمنسٹریٹرسید موسٰی رضا نے بلدیہ عظمٰی لاہور کے مالی سال 2025۔26 کے لئے 18ارب 56 کروڑ 70 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی*

ایڈمنسٹریٹر وڈی سی لاہور سید موسٰی رضا نے بلدیہ عظمٰی لاہور کے مالی سال 2025۔26 کے لئے 18ارب 56 کروڑ 70 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔آمدن کا تخمینہ 19ارب 62 کروڑ 18 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔نئے مالی سال کا بجٹ ایک ارب 5 کروڑ 48 لاکھ روپے کا فاضل ہے۔لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی گرانٹ اس بجٹ میں شامل نہیں ہے۔جس کے لئے الگ اکاونٹ ہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے مالی سال 2025۔26 کے بجٹ کے مطابق ابتدائی بقایا 2 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ روپے ہے۔محکمانہ ذرائع آمدن 12 ارب 4 کروڑ 70 لاکھ روپے ہیں۔پی ایف سی نان ڈویلپمنٹ کی مد میں 2 ارب 37 کروڑ72 لاکھ روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔بقایاجات پی ایف سی 97 کروڑ 30 لاکھ روپے، سپیشل پیکج ایک ارب 74 کروڑ روپے ہے۔سیلری 4 ارب روپے،نان سیلری 13 ارب 28 کروڑ روپے،مجموعی اخراجات 17 ارب 28 کروڑ20 لاکھ روپے ہیں۔جاری ترقیاتی سکیموں اور بقایاجات کے لئے 70 کروڑ30 لاکھ روپے،نئی سالانہ ترقیاتی سکیموں کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔مجموعی ترقیاتی اخراجات ایک ارب 28 کروڑ 50 لاکھ روپے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button