وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 27 سالہ بصارت سے محروم سی ایس ایس کامیاب امیدوار ارل حسین سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ارل حسین نے سی ایس ایس کا امتحان 2024 کے بیچ میں کامیابی سے پاس کیا اور انہیں ان کی پہلی ترجیح فارن سروس کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ارل حسین کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عزم اور محنت کے سامنے کوئی جسمانی کمی رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نوجوان افسر کو گلے لگاتے ہوئے کہاکہ آپ نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ارل حسین نے اپنی تعلیمی جدوجہد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ابتدائی تعلیم خصوصی بچوں کے اسکول سے حاصل کی، بعد ازاں سینٹ پیٹرک ہائی اسکول اور جامعہ کراچی سے تعلیم مکمل کی۔ سید مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کی پیپلز بس سروس کی بھی تعریف کی، جس کے بارے میں ارل حسین نے بتایا کہ وہ اسے باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں اور اسے نہایت مؤثر پاتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے گزارش کی کہ بس سروس میں ڈیجیٹل یا آواز سے معاون نظام متعارف کرایا جائے تاکہ بصارت سے محروم افراد آنے والی بسوں کو آسانی سے پہچان سکیں۔ ارل حسین نے مزید بتایا کہ سی ایس ایس امتحانات کے دوران بصارت سے محروم امیدواروں کو اضافی وقت دیا جاتا ہے، جس سے انہیں بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد ملی۔ اس ملاقات میں وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ڈپارٹمنٹ آف ایمپاورمینٹ آف پرسن وتھ ڈس ایبلٹیز (ڈی ای پی ڈی) طہٰ فاروقی، نیٹورک آف آرگنائیزیشن ورکنگ وتھ ڈس ایبلٹیز (NOWPDP) کے امین ہاشوانی، مصطفیٰ غازی اور اقرا نگی بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ بھر میں خصوصی افراد کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کاوشیں ثمر لا رہی ہیں۔ ہم خصوصی بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیم اور بااختیاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے انکلوژو سٹی اور دیگر فلاحی تنظیموں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ایک جامع معاشرے کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے اور انہوں نے پاکستان بھر کی سول سوسائٹی اور نجی اداروں پر زور دیا کہ وہ خصوصی افراد کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ہاتھ بٹائیں۔
Read Next
1 دن ago
*سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کثرتِ رائے سے منظور*
1 دن ago
*ضبط شدہ گندم فلور ملز کو جاری کرنا شروع کردی جائے،صارفین کو سستا آٹا فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ سندھ*
5 دن ago
*سندھ کے 5 ہونہار طلبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کےلیے بھٹو اسکالرشپس جیت لیں*
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات؛وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق
1 ہفتہ ago
کراچی کا مستقبل ہماری مشترکہ کوششوں اور یکجہتی پر منحصر ہے،سید مراد علی شاہ
Related Articles
صوبے کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششیں متفقہ طور پر مسترد،سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور
2 ہفتے ago
مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،کچے کی زمین کے سروے کےلئے 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری
2 ہفتے ago


