میئر حیدرآباد کاشف علی شورو سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نےمیئر سیکریٹریٹ سوک سینٹر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی کا رشتہ ہے۔میئرحیدرآباد کاشف شورو نے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (LUMHS) جامشورو میں جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے تعاون سے قائم کیے گئے میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر کو سراہا اور کہا کہ یہ ایک مثالی منصوبہ ہے۔

ملاقات کے دوران جاپان کی جانب سے جاری تعاون کو سراہا گیا اور مستقبل میں مل کر کام کرنے کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے میئر حیدرآباد کاشف علی شورو سے ملاقات کی، جس میں شہر حیدرآباد کے مختلف مسائل خاص طور پر ماں اور بچے کی صحت اور صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، میونسپل کمشنر ظھور احمد لکھن، چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن طفیل احمد ابڑو، صدر چیمبر آف کامرس حیدرآباد عدیل صدیقی، چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے نمائندے کاشف شیخ، فیصل عبدالجبار خان، چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد عبدالغفور درس، ٹاؤن چیئرمین ٹنڈو جام بدر احمد میمن، چیئرمین نیروَن کوٹ منٹار علی جتوئی، چیئرمین سچل سرمست تاج ولی خان، چیئرمین مین سرفراز مصطفیٰ بلال شیخ، میونسپل کارپوریشن کی خواتین رکن زیب النساء ملاح، صبا ظھور عباسی، وائس چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن حسین آباد مہر علی دیشک، اور وائس چیئرمین پریٹ آباد سیف اللہ مگسی نے بھی شرکت کی۔






