*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ایل ڈی اے جوائن کرنے والے 33 اسسٹنٹ ڈائریکٹرزٹاؤن پلاننگ سے ملاقات*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے جوائن کرنے والے 33 اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سے ملاقات کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جوائن کرنے والے افسران کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے جوائن کرنے والے نئے افسران پاکستان کی بہترین جامعات سے تعلیم یافتہ ہیں۔نئے افسران پوری محنت، دیانتداری اور پروفشنلزم سے کام کریں۔

عام آدمی کو بہترین سروس ڈیلیوری مہیا کرنا اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ایل ڈی اے میں آئی ٹی بیسڈ ریفارمز جاری ہیں، آئندہ دور آئی ٹی اصلاحات کا ہے۔نوجوان افسران نئے رجحانات متعارف کرائیں، کارپوریٹ سیکٹر طرز پر اصلاحات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔کیرئیر کے ابتدائی سالوں میں سخت محنت اور لگن سے کام کریں۔ایل ڈی اے پبلک آرگنائزیشن ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے افسران کو اپنے کام اور رویہ سے شہریوں کو مطمئن کرناہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے نئے افسران کو ہدایت کی کہ ایک سال آپ کا پروبیشنری پیریڈ ہوگا۔آپ نے اس دوران بہت کچھ سیکھناہوگا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نئے افسران کو مختلف ونگز میں لگانے اور ورکنگ اورینٹیشن کرانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، ایڈیشنل ڈی جی یوپی، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button