وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا عیدالاضحٰی پر پیفام

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے عیدالاضحٰی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالاضحٰی کا تعلق اسلام کے ایک اہم رکن حج سے ہے۔ حج کی سعادت کی ادائیگی کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی ادا کرتے ہیں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ جانوروں کی قربانی مسلمانوں میں ایثار و اخوت کے جذبے کو تقویت دیتی ہے۔ جانوروں کا گوشت تقسیم کرتے ہوئے مستحق افراد کو زیادہ ترجیح دیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں صفائی کی ذمہ داری کو بھی مدنظر رکھیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ شہری جانوروں کی الائشیں صرف مقررہ مقامات پر پھینکیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں عملہ صفائی سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے ایام میں میونسپل سٹاف کی چھٹیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے مقرر کردہ صفائی کے اہداف کا حصول یقینی بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر سری پائے جلانے سے گریز کریں۔ عوام دفعہ 144 کی پابندی کر کے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

جواب دیں

Back to top button