ہیلپ لائن 1198 چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے،کنٹرول روم میں موصول شدہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، وزیر بلدیات ذیشان رفیق

وزیراعلٰی مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ بلدیات پنجاب کا عیدالاضحٰی کے موقع پر قائم کیا گیا کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے۔ ترجمان محکمہ بلدیات کے مطابق کنٹرول روم کے ذریعے عیدالاضحٰی کے تینوں ایام میں صفائی سے متعلق شکایات پر ایکشن لیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ محکمہ بلدیات کی ہیلپ لائن 1198 چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔ لاہور کنٹرول روم میں فون نمبر 99214831، 99214837، 99214840 موجود ہیں۔ شہری فون نمبرز 99214841 اور 99214873 پر بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر تمام میونسپل چیف آفیسرز سے بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عید صفائی پلان پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانوروں کی آلائشیں ساتھ ساتھ ٹھکانے لگائی جائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلی پنجاب کے عیدالاضحٰی پر "زیرو ویسٹ” کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ محکمہ بلدیات کی جانب سے 32 لاکھ ماحول دوست بیگ مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ شہری قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ماحول دوست بیگز میں ڈال کر مقررہ مقامات پر پھینکیں۔ صوبائی وزیر نے سختی سے ہدایت کی کہ صوبائی کنٹرول روم میں موصول شدہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ کسی کوتاہی کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button