لاہور( بلدیات ٹائمز)منشیات کے خلاف ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب نے عید کی تعطیلات پر خفیہ پارٹیوں میں نشہ کے استعمال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی.کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا۔کہ عید پر ہونے والی تعطیلات پر معمول سے 20 فیصد منشیات کا استعمال بڑھ جاتا ہے عید کی تعطیلات پر خفیہ پارٹیوں میں کوکین شراب، کرسٹل آئس، ایس ٹی سی، ایل ایس ڈی، ہیروئن اور چرس کا استعمال زیادہ ہوگا انہوں نے بتایا کہ شراب کے ساتھ چرس کی فروخت میں اضافہ اور پارٹیوں میں نئے دوست جلد بازی اور شوق میں منشیات کا استعمال شروع کرنے سے اجتناب کریں۔ عید کی خفیہ پارٹیوں میں نشہ کی زیادہ مقدار لینے یا اورڈوز سے موت واقع ہو سکتی ہیں۔ سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ مختلف فارمز ہاوسزز ڈیفنس بحریہ ٹاؤن برکی روڈ رائے ونڈ اور بیدیاں روڈ کے علاوہ مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں عید ملن کے نام پر پارٹیاں ہوں گی۔ لاہور مری اسلام آباد راولپنڈی کراچی پشاور مردان حیدرآباد کویٹہ سکھر ملتان بہاولپور سرگودھا فیصل آباد گوجرانولہ سیالکوٹ جہلم گجرات ڈیرہ غازی خان اور دوسرے شہروں میں عید ملن پارٹیاں عروج پر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ایسی پارٹیوں میں روکنے کے لیئے مثبت کونسلینگ کریں۔پاکستان کے چھوٹے شہروں میں بھی عید ملن پارٹیوں کا اہتمام خفیہ مقامات پر کیا گیا ہے۔ پارٹیوں میں نشہ کی زیادہ مقدار لینے اور مدہوشی کی حالت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Read Next
1 ہفتہ ago
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی پنجاب بھر میں بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز 2022 پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت
2 ہفتے ago
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا میو ہسپتال کا دورہ،بریفنگ
2 ہفتے ago
*فارمیسی کونسل پاکستان دس سال سے مستقل سیکریٹری سے محروم*
دسمبر 16, 2025
پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے وائس چانسلر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
دسمبر 12, 2025






