وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جھنگ میں تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جھنگ میں تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سپورٹس کمپلیکس میں قائم کیمپ کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم مرد و خواتین سے گفتگوکی اور بچوں سے پیار کیا۔ وزیراعلیٰ نے بچوں کو تحائف پیش کیے اور شفقت کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں سے پڑھائی اور سکول کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ننھی بچی کو اپنی عینک پہنائی اوراسے پیار کیا۔ وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرہ خواتین کو ان کی ٹیبل پر جاکر باری باری تحائف پیش کیے۔اس موقع پر بزرگ خواتین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو دعائیں دیں اور کہا کہ ”جیندی وسدی رہویں“۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ مرد حضرات میں بھی تحائف تقسیم کیے۔ وزیراعلیٰ نے دریائے چناب کے کنارے حفاظتی بند کا بھی دورہ کیا، بند کا معائنہ کیا اور لوگوں سے بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تھرمل امیجنگ ڈرون کی اڑان کا بھی مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے دوربین سے دریامیں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا،ریسکیو بوٹس کا معائنہ کیا اور آپریٹر سے بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیڑے میں سواری کی اوربیڑے کے ملاح سے بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلابی ریلے میں گھرے عوام کو نکالنے کے طریقہ کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد کا سن کر ہزاروں کا ہجوم امڈ آیا۔ وزیراعلیٰ نے ہاتھ ہلاکر عوام کے نعروں کا جواب دیا، عوام نے مریم نواز زندہ باد کے نعرے لگائے ، لوگوں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ،سیکورٹی ہٹاکر عوام کے قریب پہنچ گئیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

Back to top button