سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کا زیر تعمیر ماڈل مویشی منڈی شاہ پورکانجراں لاہور کا دورہ،بریفنگ

سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں نے زیر تعمیر ماڈل مویشی منڈی شاہ پورکانجراں لاہور کا دورہ کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر تاثیر احمد،ایس او کمپنیز لوکل گورنمنٹ اسلم ندیم،جی ایم بزنس ڈویلپمنٹ آصف اشرف، سی او لاہور ہمراہ تھے۔کنٹریکٹرز کی جانب سے سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کو ماڈل مویشی منڈی بارے بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے مطابق ماڈل مویشی منڈی کا منصوبہ جلمد مکمل کر نے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔

ماڈل مویشی منڈی کا ترقیاتی کام 3شفٹوں میں کیا جارہا ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے کہا کہ ماڈل مویشی منڈی شاہ پورکانجراں پاکستان کے لیے لینڈ مارک پروجیکٹ ہے۔لاہور میں جدید طرز کی ماڈ ل مویشی منڈی بننے جارہی ہے۔ماڈل مویشی منڈی میں جانوروں کے لیے بہترین سہولیات فراہم ہوں گی۔جانوروں کی سہولت کے لیے لوڈنگ اینڈ ان لوڈنگ بیزبنائے جارہے ہیں۔سی ای او تاثیر احمد نے بتایا کہ ماڈل مویشی منڈی شاہ پورکانجراں کو دو مختلف مقامات سے داخلی و خارجی راستے دیے جارہے ہیں۔بارشی پانی کی نکاسی کے لیے زیر زمین واٹر ٹینک بنائے جارہے ہیں۔آئندہ عید الاضحی پر فیملیز کے لیے الگ سے پارکنگ مختص کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button