وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے ہر ضلع میں امراض دل کے علاج کا وعدہ پورا کردیا۔پنجاب میں ضلع کی سطح پرسرکاری ہسپتالوں میں اینجو پلاسٹی کا آغازہوگیا۔امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لئے 16 اضلاع میں کیتھ لیب قائم ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں اٹک، جہلم، میانوالی، قصور، جھنگ، وہاڑی،بہاولنگر اور لیہ میں کیتھ لیب قائم ہونگی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، خانیوال، راجن پور، بھکر، چکوال، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں بھی کیتھ لیب بنائی جائیں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر کیتھ لیب کے لئے ڈاکٹرزاور سٹاف کی تعیناتی کا آغازہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر بہترین انٹر ونیشنل کارڈیالوجسٹ کی خدمات طلب کرلی گئیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس، ایم ڈی اور امریکن بورڈ آف کارڈیالوجی سے ڈپلومہ کرنے والے ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے گا۔کیتھ لیب میں کارڈیالوجی کے تجربہ کار میڈیکل آفیسر اورنرس بھی رکھی جائیں گی۔کیتھ لیب میں میڈیکل ایمجنگ ٹیکنالوجسٹ اور کیتھ لیب ٹیکنالوجسٹ بھی موجود ہوں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے لئے بہترین کارڈیالوجسٹ کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے کارڈیالوجسٹ،میڈیکل آفیسرز، نرسز اور ٹیکنالوجسٹ پراسیس کا آغاز کر دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اضلاع میں کیتھ لیب بننے سے اینجو پلاسٹی کے لئے مریضوں کو بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ ہر ضلع میں مرحلہ وار کیتھ لیب بنائیں گے، مریضوں کو فوری ریلیف ممکن ہوگا۔ ڈسٹرکٹ کی کیتھ لیب میں نہ صرف بہترین ڈاکٹر بلکہ عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مریض کو علاج کی بہترین سہولیتیں گھر کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔
Read Next
5 گھنٹے ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
1 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
1 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
2 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
2 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
2 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
3 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
3 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
3 دن ago

