وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ دیامر کے عوام نے ملک کے وسیع تر مفاد میں قربانیاں دی ہیں۔ متاثرین ڈیم کے جائز تحفظات کے ازالے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بنائی جانے والی منسٹریل کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے متاثرین ڈیم اور واپڈا کے مابین طے پانے والے معاہدے پر فوری عملدرآمد کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ دیامر بھاشا ڈیم کے CBMs پر بھی عملدرآمد کو تیز کیا جائے تاکہ متاثرین میں پائے جانے والی محرمیوں کو ازالہ کیا جاسکے۔ دیامر بھاشا ڈیم ملک کے روشن مستقبل کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے، ہماری خواہش ہے کہ اس منصوبے کی تعمیر میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ ہو۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے داریل میں واپڈا کی جانب سے تعمیر کئے جانے والا پاور پروجیکٹ کی تکمیل کے حوالے سے بھی بات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے چیئرمین واپڈا کو گلگت بلتستان دورے کی دعوت دی جس کو چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری نے قبول کرلی۔چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ متاثرین ڈیم اور واپڈا کے مابین طے پانے والے معاہدے پر تیزس ے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے محرومیوں کو دور کریں گے۔
Read Next
14 گھنٹے ago
ایفاد پاکسان کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے ای ٹی آئی پروگرام کے بارے میں ملاقات
2 دن ago
گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات موخر،پولنگ 27 ستمبر کو ہوگی،انتخابات سیاسی بنیادوں پر ہونگے،نیا شیڈول جاری
2 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں 22 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری،2 اگست پولنگ
4 ہفتے ago
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز علی خان سے ملاقات
مئی 18, 2026
سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل،سیکرٹری صحت آصف اللہ خان
Related Articles
آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی وفد کا سکردو کا دورہ، گلگت اور سکردو میں جدید آسان خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے
مئی 17, 2026
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں،سیاسی جماعتوں،رہنماؤں کو فوری نوٹسز جاری کئے جائیں،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
مئی 9, 2026



