سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایات پر لاہور شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ نکاسی آب کے نظام کو بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے شہر کے تمام بڑے نالوں کے گرد ایل ڈبلیو ایم سی کاصفائی آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

ڈرینز کی ڈی سلٹنگ میں واسا کو معاونت فراہم کرتے ہوئےروہی نالےپر ہڈیارہ سے لے کر گجومتہ اورفیروزپور روڈ تا بھوبتیاں چوک پر ویسٹ کلیئرنس کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔ڈیفنس روڈ سے ملحقہ ہڈیارہ ڈرین پر بھی ایل ڈبلیو ایم سی کی خصوصی ٹیمیں زیرو ویسٹ ڈرینز آپریشن پر تعینات کر دی گئی ہیں۔مزید برآں سی ای او بابر صاحب دین نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ بڑے نالوں کے گرد مکمل کلیئرنس کے ساتھ ساتھ انفورسمنٹ کارروائیاں بھی یقینی بنائی جائیں۔ صنعتی ایریاز میں تمام فیکٹری مالکان سے ویسٹ ڈسپوزل کے حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور غیر قانونی ڈمپنگ میں ملوث فیکٹریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔سی ای او بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی یونین کونسلز میں بھی صفائی کے معیاری انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ فیکٹری مالکان سے گزارش ہے کہ ڈرینز کی صفائی برقرار رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔نالوں میں کسی قسم کا ویسٹ نہ ڈالیں۔یہ نکاسی آب میں رکاوٹ بنتا ہے۔صفائی کا خیال رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔






