وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ جوہر ٹاؤن سکیم کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے جوہر ٹاؤن ایف بلاک میں تجاوزات سے واگزار کرائی گئی اراضی کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جوہر ٹاؤن سکیم سے ابھی تک 190 کینال اراضی واگزار کرا لی گئی ہے۔ جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس سے 30 سالہ پرانی تجاوزات و جھگیاں ختم کرا دی گئی ہیں۔ جوہر ٹاؤن، سبزہ زار اور گجرپورہ سے ابھی تک 500 کینال سے زائد اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے۔صوبائی وزیر بلال یاسین کی قیمتی اراضی واگزار کرانے پر ڈی جی ایل ڈی اے اور ان کی ٹیم کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے،واگزار کرائی گئی جگہ کو موثر پلاننگ کے ساتھ مارکیٹ میں لایا جائے۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایڈیشنل ڈی جی یوپی، ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلاننگ اور متعلقہ افسران موجود تھے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی پتنگ بازی،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے ڈور پکڑنے کا فریضہ سرانجام دیا
2 دن ago
کل سے صوبائی دارالحکومت میں پتنگ بازی کے سامان کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین
3 دن ago
*پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے اے آئی ڈیش بورڈ کا قیام*
3 دن ago
*ضلعی انتظامیہ ،پی ایچ اے اور ایل ڈی اے شہر میں آگاہی پیغامات اور شاہراؤں کو رنگ برنگے پتنگوں سے مزین کر رہے ہیں، وزیر ہاؤسنگ پنجاب*
3 دن ago
*لاہور کی تمام پراجیکٹس سائٹس نوگو ایریا قرار، صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت*
Related Articles
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا گجرات کا دورہ،پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ
3 دن ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی شب برات کے حوالے سے ڈی جی واسا اور ایم ڈی واسا لاہور کو خصوصی ہدایت
5 دن ago




