کراچی کو پانی فراہم کرنے والی والی نیو حب کینال مقرر وقت سے قبل مکمل کر لی گئی،میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی والی نیو حب کینال مقرر وقت سے قبل مکمل کر لی گئی ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے منصوبے کا جائزہ لیا۔معائنے میں واٹر بورڈ، کنسلٹنٹ اور منصوبے کی ٹیم بھی موجود تھی۔ ماہرین نے منصوبے کو مکمل اور محفوظ قرار دیا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے افتتاح سے قبل نیو حب کینال کا افسران اور ماہرین کے ہمراہ دورہ کے موقع پر کہا کہ بائیس سال بعد شہر میں پانی کا پہلا بڑا منصوبہ مکمل ہوا ہے۔ حب کینال افتتاح سے قبل تجرباتی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔نیو حب کینال کے بارے میں غلط خبروں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔حب کینال منصوبے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ بغیر تصدیق خبریں چلانا غیر ذمہ داری کی مثال ہے۔ غیر تصدیق شدہ ویڈیوز اور افواہیں شہر کی ترقی روکنے کی سازش ہیں۔ میڈیا پر چلنے والی تصاویر اور ویڈیو بھی واٹر کارپوریشن نے خود بنائی تھی۔ اگر کوئی کام غلط ہوتا تو ادارہ کیا خود کوئی تصویر یا ویڈیو بناتا؟ منصوبے کو بدنام کرنے کی کوششوں کو عوام مسترد کریں — ڈاکٹر رافع صدیقی نے کہا کہ پرانی کینال میں تین شگاف تجرباتی پانی چھوڑنے کے لیے ڈالے گئے۔وائرل ویڈیو 25 دن پرانی ہے، موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔یکم اگست کو بھی پانی چھوڑا گیا۔

جواب دیں

Back to top button