وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا لاہور پہنچنے خیر مقدم کیا ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے نارووال کا دورہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین سکھ بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے کرتار پور کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ڈپٹی کمشنر آفس نارووال میں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے بریفنگ

بھی دی گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نارووال میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ،ریسکیو اور پی ڈی ایم اے کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزرائ، خواجہ سلمان رفیق، کاظم علی پیرزادہ، صہیب احمد بھرت کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اوردیگر افسران کو بھی شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے نارووال آمد پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کرتارپورگوردوارہ سے پانی کی جلد از جلد نکاسی ممکن بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ روڈز کی فوری مرمت و بحالی کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں سے بزرگ ، خواتین اور بچوں کے بروقت انخلا کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نارووال سیلاب سے زیادہ متاثرہونے والے اضلاع میں شامل ہے۔سیلاب کے دوران ہونے والے جانی نقصان پر سب کو دکھ اور تکلیف ہے۔ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں، جانی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں۔ پنجاب میں تمام ادارے مستعدی سے کام کررہے ہیں، کوئی ڈیتھ اداروں کی غفلت یا کوتاہی کی وجہ سے نہیں ہوئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب سے بچاﺅ کے لئے فیوچر پلاننگ پہلی ترجیح ہے۔ 38 سال بعد مون سون کا ایسا غیر معمولی سپییل دیکھنے کو آیا۔ قوم کو سیلاب کی وجوہات اور اسباب کا بھی علم ہونا چاہیے۔ پنجاب بھر میں اربن فلڈنگ اور بارش کا پانی ہر جگہ پہنچ گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہروں سے بارشی پانی کے فوری نکاس کے لئے موثر اقدامات کیے۔غیر معمولی بارش کے باوجود چند گھنٹوں میں بارش کے پانی کا نکاس ممکن بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ انڈیا کے سپیل وے کھولنے کی وجہ سے پانی کے بڑے ریلے آئے۔ارلی وارننگ کا سسٹم اچھا کام کررہا ہے اور آبادی کا بروقت انخلا یقینی بنایا گیا۔سیلاب متاثرہ علاقے سے لوگ اپنا مال اسباب چھوڑ کر آنے کے لئے آسانی سے تیار نہیں ہوتے۔ بروقت منتقلی کی وجہ سے مویشیوں کا نقصان بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے بعد چارہ کی فراہمی اور ویکسی نیشن بھی کی جارہی ہے۔ مویشیوں کے لئے ویٹرنری ٹیمیں خود پہنچ کر کام کررہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ متعدی بیماریوں سے بچاﺅ کے لئے فیلڈ ہسپتالوں کو متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔سانپ کے کاٹنے کی ویکسین اور ایمرجنسی ادویات کے سٹاک کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ سیلاب سے ہونے والے مجموعی نقصان کا اندازہ لگانے میں کچھ وقت لگے گا۔ریسکیو اور پولیس نے چھوٹے چھوٹے بچوں کو گود میں اٹھا کر سیلاب میں ڈوبے گھروں سے نکالا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ متحد اور یکجا ہوکر کام کرنے والی پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔ شاہدرہ کے مقام پر پانی کے بڑے ریلے کی آمد کی اطلاع پر رات بھر جاگ کر مانیٹرنگ کرتے رہے۔






