راوی سٹی میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے گا،سیکرٹری ہاؤسںنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،عمران امین کی بریفنگ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لاہور شہر سے منسلک جدید اور سہولیات سے آراستہ *راوی سٹی پراجیکٹ* پر ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے ۔اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او روڈا (RUDA) عمران امین نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق اجلاس میں راوی سٹی کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن میں سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ، ٹرانسپورٹ منصوبے، رہائشی و کمرشل زونز، تفریحی مقامات اور بزنس زونز شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق لاہور شہر کے موجودہ اور آئندہ ٹرانسپورٹ نظام کو راوی سٹی ماسٹر پلان سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ اسی طرح راوی سٹی میں جلد از جلد آبادکاری اور کمرشل سرگرمیوں کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔تفریحی مقامات کی جلد تکمیل کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات میسر آئیں۔مزید کہا گیا کہ موجودہ آبادیوں اور مضافاتی دیہاتی علاقوں کو بھی پائیدار ماڈل کے مطابق بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے کہا کہ *روڈا* لاہور اور اس سے منسلک شہروں کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق پنجاب میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کی جانب بڑھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button