معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نےرمضان المبارک میں پنجاب کے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ بات انہوں نے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت دوران کہی-اجلاس میں چیئرمین سہولت بازار اتھارٹی ملک افضل کھوکھر،چیئرمین پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ملک احمد سعید اور سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی -اس موقع پر سلمی بٹ نے بتایا کہ رمضان سے قبل پنجاب میں76 سہولت بازار مکمل فنکشنل ہو چکے ہیں اور رمضان المبارک کے دوران وزیراعلی پنجاب کے ہنگامی اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے جس کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں9 نئے سہولت بازاروں کے قیام کے احکامات جاری کئے گئے ہیں آور ان نئے رمضان سہولت بازار قائم کر نےکےلیے ٹاسک متعلقہ اضلاع کےڈپٹی کمشنرز اور سہولت بازارِ اتھارٹی کو سونپ دیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ ضلعی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں فرائض سرانجام دیں گی-انہوں نے بتایا کہ سہولت بازار رمضان بازار اور سہولت ان ویلز میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں معیار اور سپلائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور رمضان المبارک کے دوران تمام بازاروں میں حکومت کے منظور شدہ برانڈنگ کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا-
Read Next
6 دن ago
ڈاکٹر کرن خورشید کا بادامی باغ سبزی منڈی کا اچانک دورہ،ناقص انتظامات پر ای اے ڈی اے عامر حسین اور سیکرٹری اعجاز سلیم منیس معطل
6 دن ago
پنجاب منڈی ایپ کے ذریعے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں اور طلب و رسد کی 24/7 نگرانی جاری ہے-ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago
شہریوں کو مقررہ سرکاری نرخوں پر 10 کلو کا تھیلا 1,100 روپے اور 20 کلو کا تھیلا 2,200 روپے میں باآسانی دستیاب ہے۔ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ
2 ہفتے ago
پنجاب میں سرکاری گندم کا اجرا شروع قیمت 3800 فی 40 کلو گرام مقرر -ڈی جی فوڈ پنجاب
جون 5, 2026
*دوڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو ملازمت سے برطرف، 1 کو شوکاز نوٹس اور ایک کو ملازمت پر بحال کر دیا گیا*
Related Articles
سیکرٹری فوڈ پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید کا ضلع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور فیصل آباد کے مختلف خریداری مراکز کا دورہ
اپریل 26, 2026
ناجائز منافع خوروں کے خلاف 65 مقدمات درج 1075گرفتار،سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن
مارچ 16, 2026




