ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر کی تعمیر و ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے غیر معمولی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحصیل راوی کے دورے کے دوران جی ٹی روڈ لنک مین برہان روڈ، حاجی کوٹ اور کالا خطائی روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ایل ڈی پی فیز 2 کے منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران چیف آفیسر ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر راوی، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے حکام بھی موجود تھے جنہوں نے ڈی سی لاہور کو تعمیراتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے گلیوں کی تعمیر، ڈرینج، سیوریج کے میٹریل اور حفاظتی اقدامات کا خود معائنہ کیا اور واضح کیا کہ ان منصوبوں میں 100 فیصد شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے نیسپاک کے نمائندوں اور واسا حکام کو ہدایات جاری کیں کہ سیوریج اور واٹر سپلائی کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز میسر آ سکیں۔ ڈی سی لاہور نے زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کا پائیدار اور مضبوط ہونا عوامی مفاد کے لیے ناگزیر ہے، اسی لیے مقررہ ٹائم لائن اور کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Read Next
9 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،دو سربمہر
13 گھنٹے ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کا تحصیل واہگہ کا اہم فیلڈ دورہ،اتوکے اعوان میں عاشورہ روٹ،ایل ڈی پی اور ستھرا پنجاب مہم کا جائزہ
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،ایک مسمار،چھ سربمہر
2 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کو ٹی ٹی آئی پی ٹیکس اور نقشہ فیس کی مد میں ریکارڈ آمدن وصول*
4 دن ago
میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز ایم سی ایل کاشف جلیل کی زیر صدارت انفورسمنٹ ونگ کا اجلاس،وال چاکنگ اور تجاوزات کے صفایا یقینی بنانے کی ہدایت
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،7 سربمہر
5 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،توحید سٹی،ہوریزن ہوم،پاسبان گارڈن کے دفاتر سیل
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ اور نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،13 مسمار،15سربمہر
6 دن ago



