چیئرمین سی ڈی اے کا پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ، مارکۂ حق اور یومِ آزادی کی تقریبات کے موقع پر طلباء سے خطاب

چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے مارکۂ حق اور یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ممبر ایڈمنسٹریشن اور اسٹیٹ سی ڈی اے طلعت محمود کے ہمراہ پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔ پاکستان سویٹ ہوم کے پیٹرن ان چیف زمرد خان اور سی ڈی اے کی سی بی اے کے جنرل سیکٹری چوہدری محمد یسین نے پرجوش استقبال کیا۔

اس موقع پر آزادی کے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔طلباء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رنداھاوا نے پاکستان کی آزادی کی اہمیت اور اتحاد، ایمان اور قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تحریکِ آزادی کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں۔چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پاکستان سویٹ ہوم کی بچوں کو تعلیم، رہائش اور دیکھ بھال فراہم کرنے کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے قوم کی خدمت کا عظیم فریضہ قرار دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سی ڈی اے پاکستان سویٹ ہوم کے طلبا کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔قبل ازیں پاکستان سویٹ ہوم کے پیٹرن ان چیف زمرد خان نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی کے قیادت میں سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔تقریبات کا اختتام ملی نغموں، پرچم کشائی اور ملک کی سلامتی و ترقی کی دعا کے ساتھ ہوا۔

جواب دیں

Back to top button