*گلگت بلتستان حکومت نےسیلاب۔سے متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو براہِ راست 93.3 ملین روپے کی رقم جاری کر دی*

حکومتِ گلگت بلتستان, محکمہ خزانہ نے پہلی بار سیلاب سے متاثرہ افراد، خصوصاً جان بحق ہونے والوں، زخمیوں اور مکانات اور املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کے لیے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو براہِ راست 93.3 ملین روپے کی رقم جاری کر دی ہے۔ یہ فنڈز مالی سال 2025-26 کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے ازالے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی منظوری کے بعد یہ فنڈز فوری طور پر ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کر دیے گئے ہیں، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت، شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقے سے معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تمام مالی و انتظامی ضوابط کا سختی سے پابند رہتے ہوئے، متاثرین کی فہرست کی توثیق کرکے معاوضے کی ادائیگی فوری عمل میں لائیں، تاکہ سیلاب زدہ افراد کو جلد از جلد امداد فراہم کی جا سکے۔ حکومتِ گلگت بلتستان کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button