وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں لائیوسٹاک کی بہتری اور فروغ کے لئے شاندار تاریخی پراجیکٹ کاآغازکر دیا ہے-پنجاب بھر میں ایک ہزار ویٹرنری گریجوایٹس اور پیرا ویٹس کے لئے پہلا جامع انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ آغاز ہوچکا ہے-

ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کے لئے 60کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کر دی گئی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف کے انٹرن شپ پروگرا م کے تحت ویٹرنری گریجوایٹس کو ماہانہ 60ہزار روپے وظیفہ ملے گا -پیرا ویٹس /معاونین لائیوسٹاک کو انٹرن شپ کے دوران 40ہزار روپے ملیں گے-ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ڈی وی ایم ڈگری ہولڈر ویٹرنری گریجوایٹس اپنے متعلقہ ضلع میں اپلائی کرسکتے ہیں -2سالہ ایل اے ڈی کورس مکمل کرنے والے نوجوان اپنے متعلقہ ضلع میں انٹرن شپ پروگرام کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں – ویٹرنری گریجوایٹس اور پیراویٹس www.jobs.punjab.gov.pk لنک پر گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں -پنجاب کے 36اضلاع میں ویٹرنری اسسٹنٹ، اے آئی ٹیکنیشن اورلیب اسسٹنٹ کا کوٹہ مقرر کردیاگیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ وٹیرنری انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے لائیوسٹاک فارمرز کو جانوروں کے علاج اور مشاورت کی سہولت گھر کی دہلیز پر ملے گی-ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پنجاب میں لائیوسٹاک کا فروغ اور ترقی ہے-ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام سے نہ صرف نوجوانوں کو فیلڈ میں عملی تجربہ حاصل ہوگا بلکہ ماہانہ سکالر شپ بھی حاصل کرسکیں گے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں لائیوسٹاک کے پوٹینشل سے پورا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں -دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں بھی اضافہ ممکن ہوگا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کو لائیوسٹا ک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا ہب بنانا چاہتے ہیں -آج بھی لائیوسٹاک فارمرز کے ساتھ ہیں، آئندہ بھی لائیوسٹاک فارمرز کے ساتھ کھڑے ہوں گے-






