ڈھیری حلیم نیل بن ضلع مانسہرہ اور ضلع بٹگرام کی حدود پر واقع ہے جہاں پر گزشتہ رات آسمانی بجلی گرنے سے کئی افراد پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

اب تک 12 افراد کی نعشیں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کی نگرانی میں انفورسمنٹ آفیسر دوستی الرحمن ریونیو سٹاف، مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 نے پانی سے نکال لی ہیں جبکہ باقی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔بارشوں سے ہونے والی جانی ومالی نقصان کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر بٹگرام اور تحصیل چیئرمین عطاء اللہ خان ترند کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس) بٹگرام،اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ریونیو سٹاف، مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر موقع پر پہنچ چکی ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔






