پشاور(بلدیات ٹائمز) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے پرزور مطالبہ پر سروس سٹرکچر پر عمل درامد یقینی بنانے کے لئے دوسرے مرحلے میں ری نیمنگ کمیٹی کی باقاعدہ میٹنگ ہزارہ ڈویژن کی طلب کی گئی تھی جو ناگزیر وجوہات کی وجہ سے ملتوی ہو کر 19 اگست 2025 کے لئے دوبارہ مقرر ہوئی۔جب کہ قبل ازیں پہلے مرحلے میں پشاور ڈویژن کی میٹنگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نان پی یو جی ایف سٹاف کے سروس سٹرکچر کو عملی جامہ پہنانے کےلئے دوسرے مرحلے میں ہزارہ ڈویژن کی 26 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے تحصیل میونسپل آفیسرز اور تحصیل آفیسرز فنانس کو ھمراہ متعلقہ ریکارڈ میٹنگ میں 12 اگست 2025 کو طلب کیا گیا تھا مگر ملتوی ہو کر دوبارہ 19 اگست 2025 کے لئے لوکل کونسل بورڈ پشاور کے دفتر میں طلب کر لیا گیا ھے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چئیرمین اور ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ کریں گے۔جس کے لئے لوکل کونسل بورڈ کی طرف سے باقاعدہ خطوط تحت نمبری AO-IV/LCB/4-1/TMAs General File مجاریہ 06 اگست 2025 کو جاری کئے گئے ھیں جو بعد ازاں 19 کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔مزید برآں لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت نے متعلقہ TMAs کے یونین رہنماؤں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیل کونسلز کی ضروری پوسٹوں کی ری نیمنگ کے لئے تحصیل میونسپل افیسرز کی ھمراہ TOF بمعہ ریکارڈ متعلقہ بروقت میٹنگ میں حاضری یقینی بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
Read Next
15 گھنٹے ago
ٹریفک کے دباؤ والے مقامات پر ضرورت کے مطابق انڈر پاسز اور اوور ہیڈ برجز تعمیر کرنے کی منصوبہ بنایا جائے،مشیر بلدیات خیبرپختونخوا آصف رفیق
17 گھنٹے ago
*میونسپل ورکرز یونین ٹی ایم اے چترال لوئر کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد*
5 دن ago
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا گلیات میں ترقیاتی منصوبوں، ماحولیاتی تحفظ اور سیاحتی سہولیات کی بہتری کا جائزہ
5 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی کاوشیں،86 ٹی ایم ایز کو تنخواہوں اور پنشن کیلئے1580 ملین کی گرانٹ جاری
7 دن ago
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت تعلیم میں اصلاحات کے سلسلے میں اعلٰی سطحی اجلاس
Related Articles
ممبر ایڈوائزری کونسل برائے بلدیات، مواصلات و تعمیرات خیبرپختونخوا آصف رفیق پشاور میں صفائی کیلئے متحرک
7 دن ago
*گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پشاور ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق اجلاس*
1 ہفتہ ago
پنشن اور تنخواہوں کے مسئلہ کوحل کرنا ان اولین ترجیح ہوگی،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا خضر حیات
1 ہفتہ ago
ایچ آر سی پی کونسل کے انتخابات،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا،پاکستان ورکرز فیڈریشن نے محمد حنیف رامے کی حمایت کا اعلان کر دیا
1 ہفتہ ago

