کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور ری ویمپنگ کے تحت سکیموں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ آئندہ ہر جاری ہونے والی ترقیاتی سکیم کے پورے پروگرام کے ساتھ جی پی ایس کوآرڈینیٹس منسلک ہونگے۔ایک یونین کونسل کی تمام گلیوں کے نمبر وار کاموں کے کوآرڈینیٹس منسلک کریں۔جس کے تحت رییل ٹائم اور سخت مانیٹرنگ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہر ترقیاتی کام کے پہلے اور تکمیل کے کوآرڈینیٹس بمع تصاویر اپروول اتھارٹی کے پاس پیش ہونگے بریفنگ کیمطابق آگاہ کیا گیا کہ ایم سی ایل متعدد ٹاونز میں سکیم سے پہلے کی ڈرونز ویڈیو بھی بنا چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ایم سی ایل اور واسا ودیگر ایجنسیز کی سکیموں کی مانیٹرنگ و چیکنگ کیلئے اپگریڈ کیا جارہا ہے ،ری ویمپنگ کے تحت مین روڈز۔لنک روڈز و یو سیز میں لائٹوں کی نئی تنصیب یا مرمت کو بھی جی پی ایس اٹیچ کیا جائے۔

اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان۔سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ محمد اقبال۔ایم او انفراسٹرکچر میاں ثاقب و دیگر افسران نے شرکت کی۔






