بلدیہ عظمٰی لاہور کےچیف آفیسر علی عباس بخاری کی زیر صدارت
پلاننگ ونگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نقشہ فیس کی مد میں خسارے کا سخت نوٹس لیا گیا۔چیف آفیسر سید علی عباس بخاری نے ریکوری ٹارگٹ پورے نہ ہونے پر متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ کام کرنے پر شاباش ملے گی، نہ کرنے پر افسران کی ٹیم میں رہنے کی گنجائش نہیں۔کام نہ کرنے پر بلڈنگ انسپکٹرز کو تنبہیہ اور آخری وارننگ دے دی گئی۔اجلاس میں تمام زونز کے افسران کو غیرقانونی عمارتوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی اور واضع کیا گیا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔نقشہ فیس کا مطلوبہ ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔