برگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین، چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف سی ایم کمپلینٹ سیل، اور ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت ڈی سی آفس نادر ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ایم سی ایل،ایل ڈی اے، ایل ڈبلیو ایم سی، ہیلتھ، ریسکیو ، ایجوکیشن، سیکرٹری آر ٹی اے، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام محکموں کی جاری سرگرمیوں اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد گورننس کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھائیں اور عوامی خدمات کے معیار میں بہتری لائیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور کارکردگی کی شفافیت کے لیے ایک مربوط نظام کے تحت کام کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔






