وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرہر ہر گلی محلے کو زیرو ویسٹ کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر بھر میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔”ستھرا پنجاب ویژن“ کے تحت لاہور کے تمام 9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز کی جا رہی ہیں۔اس سلسلے میں 140 سے زائد آپریشنل گاڑیوں اور800 سے زائد ورکرزکی ٹیمیں چائنہ سکیم، شالیمار ٹاؤن میں تعینات کی گئیں، موثر صفائی اقدامات کے تحت شالیمار ٹاؤن میں موجود 26 کوڑے کے پوائنٹس، 15 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلیئر کر دیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اربن یونین کونسلزکے ساتھ ساتھ دیہی یونین کونسلز میں بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ دیہی یونین کونسلز میں ٹریکٹر ٹرالیز کی مدد سے اوپن پلاٹس کی کلیئرنس یقینی بنائی جا رہی ہے۔ مزید برآں چائنہ سکیم عارضی کلیکشن پوائنٹ اورفضل پورہ ویسٹ انکلوژر کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے جبکہ نیلم سینما کمرشل مارکیٹ، کوٹلی پیر عبدالرحمن،جمیل پارک، جانی پورہ،محمد علی شادی ہال کے اطراف خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے یا تجاویز کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
1 دن ago
سیکرٹری بلدیات، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر،ایم ڈی واسا کا لاہور ڈویلپنمٹ پلان کی زیر تعمیر سائٹس کا دورہ
1 دن ago
WCLA Organizes a Guided Tour of the Sikh Heritage Sites ‘’Yatra’’ in Old Lahore
2 دن ago
ٹاؤن شپ میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب،وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اورایم پی اے ملک شہباز کھوکھر نے افتتاح کیا
2 دن ago
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے تحصیل علامہ اقبال زون کے مختلف مقامات کے دورے،صفائی، تجاوزات کا جائزہ
2 دن ago
*ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان پیشرفت سے متعلق اہم اجلاس تفصیلی بریفنگ*
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور تقرروتبادلے، شہزاد رسول تبدیل،ریحان شاہد کو پی ایس ٹو چیف آفیسر کا چارج دے دیا گیا
2 دن ago
سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومتی کاوشیں جاری،اے ایف ڈی اور فرنچ ایمبیسی کے تعاون سے فرنچ مشن کا ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کا دورہ
5 دن ago
شہر بھر میں اہم شاہراؤں،272 بس اسٹاپس، لاری اڈوں کی صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین
1 ہفتہ ago