ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے تحصیل رائیونڈ کے دورے، صفائی و ستھرائی سے متعلق تفصیلی جائزہ، واضع ہدایات جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن "ستھرا پنجاب” کو کامیاب بنانے کے لئے ڈی سی لاہور متحرک ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل رائیونڈ کے مختلف مقامات کے دورے کیے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے صفائی و ستھرائی سے متعلق تفصیلی دورہ کیا اور واضع ہدایات جاری کیں. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر بھی ان کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور نے

صفائی کے بہترین اقدامات پر ایل ڈبلیو ایم سی کی کاوشوں کو سراہا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی حکام صفائی میکانزم میں مزید بہتری لائیں اور صفائی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے عوام الناس میں آگاہی پھیلائی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ کوڑا کرکٹ جلانے کی نشاندہی پر ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بینرزو اسٹیریمرز کو فی الفور اتروانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کے کسی بھی مقام پر بینرز و سٹیمرز وپینافلیکسز نہ لگی ہوں اور ایم سی ایل کی ریگولیشن ونگ تجاوزات مافیا کے خلاف سخت ایکشن لے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ غیر قانونی طور پر تجاوزات قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے اور سڑک کنارے کھڑی ریڑھیوں، دکانوں کے باہر پڑے پھٹوں و اسٹینڈز کو فوری اٹھوایا جائے، ڈی سی لاہور نے شہری آبادی سے جانوروں و جھگیوں کے انخلاء کی بھی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے فیلڈ میں پوری طرح سے متحرک ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button