ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت کرسمس، قائد ڈے اور نئے سال کی آمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر جعفر حسین، ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر فیصل شہزاد نے شرکت کی.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرسمس، قائد ڈے اور نئے سال کی آمد کے حوالے سے ملازمین کا ڈیوٹی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے. تمام متعلقہ محکمے مکمل رابطے ہیں اور جلد تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائے گی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ پی ایچ اے شہر میں چراغاں کرے گا اور واسا سڑکوں، گلیوں و محلوں میں پانی کا چھڑکاؤ کریں گے، سیوریج نظام کو بہتر بنائیں گے. انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی شفٹس میں صفائی ستھرائی ان کو دیکھیں گے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ کرسمس ڈے کے موقع پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہیے اور صفائی معاملات میں ہرگز کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی سی لاہور نے کہا کہ کرسمس کی خوشیوں جو مزید دوبالا کرنے کے لئے میسح بھائیوں کے لئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی سی لاہور نے کہا کہ مسیحی برادران کی عبادت گاہوں( چرچ) میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے اور تمام چرچ اور اطراف میں صفائی معیار برقرار رکھا جائے گا اور تمام متعلقہ محکمے کرسمس، قائد ڈے اور نئے سال آمد کی تقریبات میں اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے نبھائیں گے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اور تمام محکمے ملکر 20 دسمبر تک انتظامات کو مکمل کریں.