بلدیہ عظمٰی لاہور میں تقرروتبادلے، جی ایم آپریشن لاہور پارکنگ کمپنی عمران اشرف رامے فارغ،وہ اسسٹنٹ فائر آفیسر گریڈ 16 کے ملازم ہونے کے ساتھ جنرل منیجر لاہور پارکنگ کمپنی کی اہم ترین آسامی پر اضافی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن میں اس وقت دیگر کمپنیوں اور اتھارٹیز کی نسبت سرفہرست ہے۔
غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز ،اوورچارجنگ،جعلی رسیدوں سمیت دیگر اہم معاملات میں جی ایم آپریشن کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی۔عمران اشرف رامے کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ انکوائریز کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔لوکل گورنمنٹ سروس کے گریڈ 17 کے آفیسر سہیل اشرف گوندل جن کی خدمات ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کے سپرد کی گئی تھیں کو زونل آفیسر ریگولیشنز علامہ اقبال زون تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی چیف آفیسر علامہ اقبال زون طیب مسعود سے ریگولیشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔