والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار،وزیر اعلٰی کو درخواست ارسال،اہم حقائق

اندرون لاہور غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار،ریلوے روڈ گوالمنڈی کے رہائشی شیراز احمد خان نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو دی گئی درخواست میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے مافیا کو بے نقاب کر دیا اور اہم حقائق کی نشاندہی کی ہے۔اس درخواست کے مطابق

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی ٹاؤن پلاننگ برانچ کے سٹاف نے شاہ عالمی میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ اسکی زندہ مثال شاہ عالمی مارکیٹ میں زیرتعمیر آیان سنٹر ہے جس کی دو بیسمنٹ اور آٹھ فلور تعمیر ہو چکے ہیں۔والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ہائی لاز کے مطابق دس مرلے سے بیسمنٹ کی اجازت نہیں اور دس مرلے یا اس سے زائد رقبے پر ہیسمنٹ کل رقبہ کا صرف %25 ایریا کی اجازت دی جاتی ہے۔ اور فلورز کے حساب سے 4+ GIF کی اجازت ہوتی ہے یعنی صرف 50 Height کی اجازت ہوتی ہے ۔ W.C.A کے ہائی لاز میں Hieght Violation اور Excessive Coverage کی پینلٹی بھی نہیں ہے پھر کیسے یہاں بلند و بالا تعمیرات ہورہی ہیں ۔ مین شاہ عالمی اور اندرون شہر کی تمام کمرشل مارکیٹیں جو ہائی رائز تعمیرات ہورہی ہیں اُن کا ذمہ دار کون ہے؟ شاہ عالمی میں تعمیر ہونے والے آیان سنٹر کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ مالکان نے گلی کی جگہ بھی اپنے پلازے میں شامل کر لی ذمہ ہے۔ اس جگہ کو واگذار کیا جائے اور قبضہ کروانے والے اہلکاران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ میں آپکی توجہ خاص طور پر اس طرف دلانا چاہتا ہوں کہ اس سے پہلے دو عدد درخواستیں W.C.A کو ارسال کر چکا ہوں لیکن متعلقہ تعمیر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

جواب دیں

Back to top button