بلدیہ عظمیٰ کراچی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ جمعہ کے روز منعقد ہونے والے حالیہ کونسل اجلاس کے دوران شہر میں ٹریفک جرمانوں (E-Challan)سے متعلق ایک قرارداد کے حوالے سے غلط فہمی پیدا ہوئی، کونسل کے سرکاری ریکارڈ کے تفصیلی جائزے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ قرارداد، اگرچہ بعض اراکینِ کونسل کی جانب سے پیش کی گئی تھی، مگر اجلاس کے دوران اس پر مناسب بحث یا غور و خوض نہیں کیا گیا۔ انتظامی غلطی کے باعث اس دستاویز پر غلطی سے دستخط ہو گئے اور اسے”منظور شدہ“ قرار دے دیا گیا، حالانکہ یہ قرارداد کونسل کے قواعد کے مطابق مطلوبہ کارروائی سے نہیں گزری تھی،کے ایم سی انتظامیہ یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ ٹریفک جرمانوں سے متعلق قرارداد تاحال منظور نہیں ہوئی ہے، لہٰذا اس وقت اس کی کوئی سرکاری حیثیت نہیں۔ یہ معاملہ آئندہ کونسل اجلاس میں باضابطہ طور پر دوبارہ پیش کیا جائے گا، جہاں اسے مقررہ ضوابط اور کارروائی کے مطابق زیرِ بحث لا کر فیصلہ کیا جائے گا،بلدیہ عظمیٰ کراچی اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ تمام کونسل امور میں شفافیت، قواعد کی پابندی اور احتساب کو یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی اس نوعیت کی انتظامی غلطیوں سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
Read Next
1 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا باغِ جناح فریئر ہال میں چھٹے سالانہ میری گولڈ فلاور شو کا افتتاح
1 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کے ایم سی افسران کے خلاف کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے الزامات پر انکوائری کا حکم
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکس کا افتتاح کردیا۔
3 دن ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
4 دن ago






