متاثرین کو پناہ گاہ اور بنیادی سہولیات کے ساتھ کپڑوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا

ضلعی انتظامیہ لاہور، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں، سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے متحرک ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر قائم کردہ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو خوراک، محفوظ رہائش، تعلیم اور کپڑوں کی فراہمی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ کپڑوں کی بروقت تقسیم کو یقینی بنایا جائے، خصوصاً بچوں اور بزرگوں کو ترجیح دی جائے۔ امدادی سرگرمیوں میں شفافیت اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں کیمپس میں موجود ہیں تاکہ تمام ضروریات فوری پوری کی جائیں۔ ڈی سی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ متاثرین کو پناہ گاہ اور بنیادی سہولیات کے ساتھ کپڑوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ کیمپس میں بچوں کے لیے دودھ اور تعلیمی سرگرمیوں کا اہتمام بھی جاری ہے۔ انتظامیہ کی ان کوششوں سے متاثرین کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے، اور امدادی کاموں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی یہ کاوشیں شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہو رہی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button