محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے تعلیمی نظام میں بہتری اور تدریسی معیار کو بلند کرنے کے لیے ایک جامع اور مربوط 32 نکاتی اصلاحی منصوبہ تشکیل دیا ہے جس پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اس اہم اقدام کا فیصلہ ڈائریکٹر جنرل اسکولز ایجوکیشن گلگت بلتستان فیض اللہ خان لون کی سربراہی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی کوآرڈینیشن میٹنگ میں کیا گیا، جس میں ڈویژنل ڈائریکٹرز ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ انسپکٹرز آف اسکولز نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب تمام اساتذہ پرائمری مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری سطح پر اپنی کلاسز کے لیے باقاعدہ اور مکمل لیسن پلان تیار کریں گے ہر استاد کو کلاس میں داخل ہونے سے پہلے متعلقہ موضوع کا تدریسی مواد اہم نکات اور سیکھنے کے نتائج (لرننگ آؤٹ کمز) ساتھ لانا ہوگا لیسن پلان کے بغیر تدریسی عمل آگے نہیں بڑھے گا۔ڈائریکٹر جنرل اسکولز فیض اللہ خان لون نے واضح کیا کہ لیسن پلان کو محکمہ تعلیم کی اولین ترجیح قرار دے دیا گیا ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اس فیصلے کا مقصد صرف پڑھانے کا انداز بدلنا نہیں بلکہ ایک جدید معیاری اور مؤثر تدریسی ماحول قائم کرنا ہے جہاں ہر طالبعلم کو بہتر سیکھنے کے مواقع میسر آئیں۔اجلاس کے شرکاء نے اس فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اس اصلاحاتی پلان پر اسکول کی سطح پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور اس کی باقاعدہ نگرانی کریں گے۔فیض اللہ خان لون نے کہا کہ یہ 32 نکاتی منصوبہ نہ صرف طلبہ کے تعلیمی نتائج کو بہتر بنائے گا بلکہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بھی نمایاں اضافہ کرے گا یہ اقدامات گلگت بلتستان میں تعلیم کو ایک مضبوط اور پائیدار بنیاد فراہم کریں گے۔اجلاس کے اختتام پر شریک تمام افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے اور تعلیم کو گلگت بلتستان کی ترقی کا مضبوط ستون بنائیں گے۔یہ صرف ایک اصلاحی پلان نہیں بلکہ ایک نئے تعلیمی دور کا آغاز ہے جو ہر طالبعلم کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔
Read Next
1 دن ago
سیکرٹری ایف پی ایس سی ڈاکٹر محمد طارق موج کی گلگت بلتستان کی مختلف اسامیوں پر جلد بھرتیوں کی یقین دہانی
1 دن ago
گلگت بلتستان میں سردی کی شدید لہر کا الرٹ جاری،30 جنوری سے 2 فروری تک موسلا دھار بارش اور بھاری برف باری کی پیشگوئی
2 دن ago
صوبائی سیکریٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سجاد حیدر کی زیر صدارت اے ڈی پی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ اجلاس
6 دن ago
نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کی زیرٍ صدارت گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کااہم اجلاس
1 ہفتہ ago
نگران وزر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایت پر صوبائی وزراء کا چپورسن میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور امدادی اشیاء کی تقسیم
Related Articles
ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کو سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی
3 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں ای۔پاکستان ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کے نفاذ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
3 ہفتے ago
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کو محکمہ سوشل ویلفیئر، وومن ڈویلپمنٹ، یوتھ افیئرزاور پاپولیشن ویلفیئر کی بریفنگ
4 ہفتے ago



