وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلابی صورتحال کے دوران ہنگامی ریلیف آپریشن کو مؤثر انداز میں چلانے کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو محکمہ ہاؤسنگ اور واسا کے تمام وسائل بروئے کار لانے کی اجازت دی جائے تاکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کے عمل کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پنجاب واسا کے تمام ملازمین اور مشینری ضلعی انتظامیہ کے ڈسپوزل پر دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے بھی متعلقہ حکام کو فوری اور مؤثر احکامات جاری کر دیے ہیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اب اپنی نگرانی میں عملے اور مشینری کی تعیناتی کر سکیں گے، جبکہ وسائل صوبے کے کسی بھی ڈویژن یا علاقے میں ضرورت کے مطابق استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں نکاسی آب آپریشن کے لیے یہ فیصلہ وقت کی اہم ضرورت تھا اور اس پر عملدرآمد میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Read Next
13 گھنٹے ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
14 گھنٹے ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
14 گھنٹے ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
18 گھنٹے ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
2 دن ago






