کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی، انسداد سموگ اور سیلاب ریلیف دائرہ کار جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت لاہور سمیت پوری ڈویژن میں انسداد ڈینگی، انسداد سموگ اور سیلاب ریلیف دائرہ کار جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔

ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی مہم بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں ڈینگی لاروا سرویلنس جاری ہے، پچھلے سال کی نسبت اس وقت ڈینگی کیسز کم ہیں، انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے کھڑے پانی میں محفوظ طریقے سے لاروا سائیڈل ادویات ڈالی جارہی ہیں، اس وقت اقبال ٹاون کی ایک یو سی میں ڈینگی لاروا زیادہ ہے ٹیمیں کام کررہی ہیں۔کمشنر لاہور مریم خان نے ضلعی انتظامیہ کو انسداد ڈینگی بارے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں انسداد ڈینگی تمام پروٹوکولز کو سو فیصد یقینی بنایا جائے، وزیراعلی پنجاب کی ریلیف کیمپس میں صفائی، صاف پانی و دیگر ہدایات پر عملدرآمد رپورٹ فوراً مرتب کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں کھانا تین وقت فراہم ہو رہا ہے جبکہ روزانہ استعمال کی دیگر ضروریات کو بھی پورا کیا جائے۔محکمہ ماحولیات کے افسران نے انسداد سموگ بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کا آج مجموعی طور پر ایرکوالٹی انڈیکس61 ہے، مسلسل ایر کوالٹی مانیٹرنگ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ انڈسٹریز کو انسداد سموگ ایڈوائزری اور ایمشن کنٹرول کیلئے نوٹس جاری ہوگئے ہیں۔کمشنر لاہور مریم خان نے انسداد سموگ بارے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کیوجہ سے انسداد سموگ سرگرمیاں ہرگز متاثر نہیں ہونی چاہییں، ماحولیاتی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہونی چاہییں، انہوں نے کہا کہ انسداد سموگ کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کی جائے، پچھلے سال لاہور کو شدید سموگ کا سامنا تھا۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ پائرو پلانٹس کو مکمل مسمار ہونا چاہئیے خلاف ورزی پر سخت کاروائی کریں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور، ایڈیںشنل کمشنرز لاہور ڈویژن، ایم ڈی واسا، ایس ایس پی ٹریفک، ایم سی ایل، ماحولیات، ریسکیو، ہیلتھ، انڈسٹریز و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ تمام ڈی سی ز نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button