کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے شفیق آباد بندروڈ گورنمنٹ مڈل سکول گاوشالہ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے فلڈ ریلیف کیمپ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم افراد کے ساتھ ناشتہ کیا اور فراہم کردہ سہولیات بارے بات چیت کی۔ کیمپ میں مقیم افراد نے انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر لاہور مریم خان نے

فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم افراد کے سونے/ آرام کرنے والے کمروں کا بھی دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے فلڈ ریلیف کیمپ میں میڈیکل نگہداشت کیلئے قائم میڈیکل سنٹر کا خصوصی دورہ کیا۔ انہوں نے ریلیف کیمپس میں میڈیکل کور، کلینک آن ویلز، ادویات و دیگر سہولیات کا خصوصی جائزہ لیا۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ سیلاب سے لاہور کے 31 موضع جات متاثر ہوئےہیں، انہوں نے کہا کہ 43 ہزار افراد کو محفوظ مقامات و ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا جبکہ 13ہزار621 مویشیوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کی 4تحصیلوں میں 9ریلیف کیمپس میں 3898 افراد موجود ہیں جبکہ صرف دریائے راوی کے قریب راوی ٹاون/تحصیل میں 3 فلڈ ریلیف کیمپس قائم ہیں، فلڈ ریلیف کیمپس میں مقیم افراد کیلئے کپڑے بھی فراہم کیے جارہے ہیں ضلعی انتظامیہ ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سیلاب متاثرین کے ریلیف کیلئے عملی اقدامات و سہولیات کو مانیٹر کررہی ہیں، وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق لاہور میں 17 میڈیکل کیمپس پانی سے پیدا بیماریوں کی نگہداشت کیلئے کیمپس میں کام کررہے ہیں، کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ لاہور میں مویشیوں کیلئے 9ویٹرنری ریلیف کیمپس اور 17موبائیل ڈسپنسریز بھی فعال ہیں۔






